
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاسیکریٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم شرکت پراظہار برہمی
پائیدار ترقی کے اہداف کی اسکیموں کیلئے مختص 90 ارب روپے کے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ نے پہلی سہ ماہی میں پورے سال کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد ہوگا۔ وزارت خزانہ نے پہلی سہ ماہی میں 41 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی بنائی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی ارکان پارلیمنٹ آدھے فنڈز جاری ہونے پر بھی ناخوش ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ سے 50 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں کیلئے دینے کی کمٹمنٹ ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی ارکان اسکیموں کیلئے مکمل فنڈز حاصل کرنے کی تگ و دو کررہے ہیں، 90 ارب روپے مختص ہونے سے فی رکن 50 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں کیلئے دیئے جانے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی مدت 12 اگست کو ختم ہونے کے باوجود پہلی سہ ماہی میں 41 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے حکومتی اتحادی رکن سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنڈز پر کٹوتی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News