اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے ہے جو سونے سے قبل کمرے کی لائٹ کو آن رکھتے ہیں تو اب اس عادات کو بدلنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ یہ آپ کی نیند میں خلل کے ساتھ صحت کے بھی کئی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
نیند لانے والا نظام دماغ میں گلائیکوجن کو نیند کے لیے استعمال کرتا ہے جو کہ ایک نیورونل فنکشن ہے، اچھی اور میعاری نیند بہتر صحت کی ضامن ہے اندھیرا اس میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
رات روشنی میں سونا ذیابیطس اور موٹاپے کے خدشے کو بڑھاسکتا ہے۔ روشنی انسولین کی مزاحمت کا سبب بنتی ہے، جبکہ مکمل اندھیرا دماغ میں میلاٹونن کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے انسان ڈپریشن اور اسٹریس سے بچارہتا ہے۔

رات کی اندھیرے میں پر سکون نیند آپ کو کئی ذہنی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور آپ کے امنیاتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔
رات اندھیرے میں سونا آنکھوں کے سکون اور راحت کا باعث بنتا ہے ساتھ ہی یہ چہرے کی جھریاں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کوبھی دور کرتا ہے۔ یہ آپ کے مزاج کو بہتر بناکر سوچنے سمجنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
رات اندھیرے میں آٹھ گھنٹے کی بھر پورنیند آپ کے مکمل جسم کو سکون فراہم کرتی ہے، جبکہ دورا ن نیند ایک ایسے ہارمون کا اخراج ہوتا جو آپ کی بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اس طرح آپ وزن بڑھنے سے بھی بچے رہتے ہیں۔
روشی میں سونا یہاں تک وہ ہلکی یا مدھم ہی کیوں نہ ہو دن بھر تھکاوٹ کا سبب بنتی ہے اور ہر طرح کی جسمانی سرگرمی کے لیے تحریک فراہم نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
