بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی کی مشہور فلموں ’دیوداس‘ اور ’تال‘ میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم ’تال‘ میں کام کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ اس فلم کا ٹائٹل انہیں پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے اسے تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے انکار کے بعد فلم ’تال‘ میں انیل کپور کو اداکاری کیلئے منتخب کیا گیا۔

گووندا نے کہا کہ فلم ’دیوداس‘ میں انہیں چنی لال کے کردار کی آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے منع کیا اور پھر فلم میں وہ کردار جیکی شیروف نے ادا کیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے کہا کہ میں اس وقت ٹاپ پر تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ لوگ مجھے اس کردار میں پسند کریں گے بھی یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
