
پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان
پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں ریفائنریز میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پہلے ہوچکے ہیں اب معاہدہ ہوگا،ریفائنری کے قیام سے پاکستان کی اسٹوریج صلاحیت بڑھے گی۔
حکام نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ریفائنری پالیسی منظور کر چکے ہیں، سعودی عرب امارات اور دیگر ممالک منرل ڈویلپمنٹ میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دو روزہ عالمی منرل کانفرنس 31 جولائی کو متوقع ہے، اس حوالے سے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ اسی منرل کانفرنس میں پاک سعودی عرب ریفائنری کے معاہدے پر دسخط کا امکان ہے، پاکستان میں ستر فیصد منرل کی تلاش پر کام ہی نہیں ہوسکا تاہم کے پی بلوچستان میں منرل کیلئے میپنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News