Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی؛ سودی قرضے نے شہری کی جان لے لی

Now Reading:

راولپنڈی؛ سودی قرضے نے شہری کی جان لے لی
خودکشی

راولپنڈی میں قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ شہری نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں محمد مسعود نامی شخص کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مسعود کی بیوہ نے ویڈیو بیان میں بتایاکہ 6 ماہ قبل میرے شوہر کی نوکری ختم ہوگئی تھی، گھر کا کرایہ اوربچوں کی فیس کیلئے آن لائن 13 ہزار روپے قرض لیا، ایک ہفتے بعد آن لائن کمپنی نے تنگ کرنا شروع کردیا اور رقم سود کے ساتھ 50 ہزار تک بڑھا دی۔

بیوہ کا کہنا تھاکہ شوہرنے آن لائن کمپنی کا قرض چکانے کیلئے دوسری کمپنی سے 22 ہزار روپے قرض لیا، آن لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔

بیوہ نے بتایاکہ آن لائن کمپنیوں نے موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی، میرے شوہر قرض کی دلدل میں پھنستے گئے اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر