
پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کر دیا۔
جیل حکام نے پرویز الہیٰ کو ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا۔ جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی اور استدعا کی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے جیل حکام کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے جیل حکام کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا اور کہا کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا وضاحت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور
عدالت نے سی اسی او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ساڑے بارہ بجے ذاتی طور پر جواب سمیت طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News