Advertisement
Advertisement
Advertisement

نتاشا حسین نے اداکار شہروز سبزواری سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی

Now Reading:

نتاشا حسین نے اداکار شہروز سبزواری سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، میزبان و اداکارہ نتاشا حسین نے اداکار شہروز سبزواری سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نتاشا حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اداکارہ نتاشا حسین نے معذرت کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں اپنے دیے گئے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میں نے ایسا کہا تھا مگر میرا یہ ہر گز مطلب نہیں تھا۔

اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ شہروز سبزواری اچھے اداکار ہیں، ان کے بارے میں جو کہا غلط تھا، پاکستان اس وقت بُرے حالات سے گزر رہا ہے مگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ لوگ ہر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے، کمال ہے کہ بات پکڑنے کا فن لوگوں کی تفریح بن چکا ہے۔

اداکارہ نتاشا حسین نے ایک بار پھر سے اپنی اسٹوری میں معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ متعلقہ شخص سے معذرت اور اُن لوگوں پر افسوس ہے جنہوں نے اس بات کو اپنے لیے فکر کا لمحہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نتاشا حسین نے کہا تھا کہ سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبز واری اچھے اداکار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروز سبزواری کو شوبز انڈسٹری میں کام صرف اپنے والد کی وجہ سے ملا ہے تاہم ان کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار ہے۔

اسی طرح انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ حق کو بہترین ماڈل اور بُری اداکارہ قرار دیا تھا جبکہ سونیا امام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ماڈل نہیں سمجھتی۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پر کڑی تنقید کی جارہی تھی جبکہ شوبز فنکار بھی شہروز سبزواری کی حمایت میں سامنے آ گئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر