
پی ٹی آئی لیڈر کو آزاد کرنے کے لیے عالمی قوتیں دباؤ ڈال رہی ہیں، جاوید لطیف
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں کا تعلق عالمی منڈی کی قیمتوں اور پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کے تناسب پر ہے، ڈالر ریٹ کم ہونے سے آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے کچھ عرصے میں پاکستانی عوام کو ریلیف ملے گا، متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے ساتھ دو کارگوز کی ڈیل ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ٹو جی ڈیل کے تحت پاکستان کو ہر بیرل پر فائدہ ہوتا ہے اور پاکستان اپنی ضرورت کے مطابق تیل جہاں سے سستا ملے گا وہی سے خریدے گا کیونکہ مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News