Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں لندن میں بیٹھ کر مودی سے پناہ مانگنے والا غدار نہیں ہوں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

میں لندن میں بیٹھ کر مودی سے پناہ مانگنے والا غدار نہیں ہوں، مصطفیٰ کمال
مصطفٰی کمال

آخری بارمطالبہ کر رہےہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار نبھائیں، مصطفٰی کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے  کہا ہے کہ میں لندن میں بیٹھ کر مودی سے پناہ مانگنے والا غدار نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجروں کا غدار وہ ہے جو لندن میں بیٹھ کر مودی سے سیاسی پناہ مانگ رہا ہے، اسی نے اپنے دیرینہ ساتھیوں عظیم طارق اور عمران فاروق کو قتل کروایا۔

چیئرمین پی ایس پیٰ نے کہا کہ ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے میرا نظریہ آج سچ ثابت کردیا ہے،جب میرے پاس سب کچھ تھا، میں غدار نہیں تھا۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی  کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی لسانیت کی بنیاد پر حکومت کرنا چاہتی ہیں، پنجاب سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کو دوسرے صوبوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا  کہ  ہزاروں نوجوانوں کے قتل کے ذمہ دار معافی مانگ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے لیکن جب سے مصطفی کمال آیا ہے مہاجروں کے بچوں کی لاشیں گِرنا بند ہوگئیں ہیں اور مہاجروں کے بچے لاپتہ ہونا بھی بند ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے اندر گروپ بن چکے ہیں ،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا  کہ  پیپلزپارٹی سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنا چاہتی،ہم پر جو واجب نہیں تھا وہ حق بھی ادا کیا، کراچی کا میئر وسیم اختر 9 ارب روپے کا حساب نہیں دے پارہا اور نہ ہی اس شہر کے لیے کچھ کر رہا ہے ۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ملا تو خواتین کو سفر کی سہولیات مفت مہیا کریں گے۔

اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا کہ آج کا جلسہ بتا رہا ہے یہ شہر سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا ہے کیونکہ  پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتنے مرد جمع نہیں کرسکتے جتنی ہم نے خواتین جمع کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر