Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی امریکہ میں شدید گرمی کا 49 سالہ پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Now Reading:

جنوبی امریکہ میں شدید گرمی کا 49 سالہ پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جنوبی امریکہ میں شدید گرمی کا 49 سالہ پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوبی امریکہ میں شدید گرمی کا 49 سالہ پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوب مغربی امریکہ میں شدید گرمی کا 49 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کروڑوں شہری اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم سربیرس سے امریکہ اور یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گذشتہ روز اٹلی میں ایک شخص بلبلاتی گرمی میں کام کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیارہ کروڑ سے زائد امریکی شہری اس گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہوں گے، ایریزونا، لاس ویگاس، نویاڈا، ہیوسٹن، ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

جنوب مغربی امریکہ میں 1974 میں پڑنے والی شدید گرمی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، فینکس میں مسلسل تیرہویں روز پارہ 43 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ڈیتھ ویلی، کیلیفورنیا، فینکس اور ایروزونا میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس، یونان، اسپین اور کروشیا میں پارہ تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ اٹلی میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بحر الکاہل میں ایل نینو کی شدت میں رواں سال کے دوران مسلسل اضافہ ہوگا اور اس سے دنیا بھر میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

امریکا کے ادارے این او اے اے کے ماہرین نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ نومبر سے جنوری کے دوران ایل نینو کی شدت معتدل سے سخت ہونے کا امکان 81 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا 20 فیصد امکان ہے کہ ایل نینو کی شدت اس تاریخی سطح پر پہنچ جائے جس کا سامنا دنیا کو 1997 میں ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں بھی ہوتا تو بھی ایل نینو کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

ماہرین کی جانب سے ایل نینو کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ موسمیاتی سرگرمیوں کے باعث عالمی درجہ حرارت پہلے ہی بڑھ رہا ہے۔

حال ہی میں ابتدائی ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ جولائی کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ تھا۔ امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کے لیے ہیٹ وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ چین، بھارت، اور یورپ کے مختلف حصوں اور آرکٹک میں ہیٹ ویوز دیکھنے میں آرہی ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافہ خشکی تک محدود نہیں بلکہ مسلسل تیسرے مہینے سمندری سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ ایل نینو بننے کے عمل سے دنیا کو مزید ریکارڈ بریکنگ درجہ حرارت کا سامنا ہوگا اور موسمیاتی بحران کے اثرات نمایاں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر