Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی کا مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان

Now Reading:

آئی سی سی کا مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان
آئی سی سی کا مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی کا مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج آئی سی سی ایونٹس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اوور ریٹ کی پابندیوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے ڈربن میں منعقدہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران کیا گیا ہے۔

ٹیموں کو اب تقابلی ایونٹس میں ایک جیسی پوزیشنز پر فائز کرنے کے لیے مساوی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ ان ایونٹس میں میچ جیتنے پر بھی اتنی ہی رقم ملے گی۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ ’’یہ ہمارے کھیل کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آئی سی سی کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے مردوں اور خواتین کرکٹرز کو اب یکساں طور پر انعام دیا جائے گا‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’’2017 کے بعد سے ہم نے ہر سال خواتین کے مقابلوں میں انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر وہی انعامی رقم ہوگی جو کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی مینز ٹیم کی ہوگی جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انڈر 19 میں بھی ایسا ہی ہوگا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ حقیقی طور پر سب کے لیے ایک کھیل ہے اور آئی سی سی بورڈ کا یہ فیصلہ اس بات کو تقویت دیتا ہے اور ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم کھیل میں ہر ایک کھلاڑی کی قدر کریں۔

واضح رہے کہ کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 اور 2023 میں فاتح اور رنر اپ کو بالترتیب 1 ملین ڈالر اور 5 لاکھ ڈالر کی رقم دی گئی تھی جو کہ 2018 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ تھی۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی انعامی رقم بھی 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 3.5 ملین ڈالر کردی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر