
فلم ‘لال سلام’ کی شوٹنگ کے بعد رجنی کانت مالدیپ روانہ ہوگئے
سپر اسٹار رجنی کانت نے فلم ‘لال سلام’ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار رجنی کانت اپنی صاحبزادی ایشوریا کی فلم ‘لال سلام’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مالدیپ روانہ ہوگئے۔
#Superstar @rajinikanth on his way from #Chennai to #Maldives pic.twitter.com/0iVvxllSlc
— Ramesh Bala (@rameshlaus) July 14, 2023
ٹوئٹر پر خواتین فضائی میزبانوں کے ساتھ رجنی کانت کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔
رمیش بالا نامی ٹوئٹر صارف نے تصاویر شیئر کی جس میں اداکار رجنی کانت کے عقب میں جہاز بھی نظر آرہا ہے۔
ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ رجنی کانت چنئی سے مالدیپ روانہ ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت 5 سال بعد ہدایت کاری کے شعبے میں واپس آئی ہیں۔
انہوں نے ‘لال سلام’ نامی فلم بنائی ہے جس میں رجنی کانت مختصر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے اداکار رجنی کانت، نیلسن دلیپ کمار کی فلم ‘جیلر’ میں بھی نظر آئیں گے، یہ ایکشن سے بھرپور فلم 10 اگست کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News