یورپی پارلیمان نے بھارت کو نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا
یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 12 جولائی کو یورپی پارلیمان نے منی پور میں جاری نسلی فسادات میں مودی سرکار کے کردار کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی۔
قرارداد 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش کی گئی جو 80 فیصد یورپی پارلیمان کی نمائندگی کرتی ہیں۔
قرارداد میں بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے کوکی قبائل کی جاری نسل کشی کی خاموش حمایت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مودی سرکار سے اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ حکومتی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پور خانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور سیاسی فوائد کے لیے ہندؤ نواز تفریقی پالیسیاں جاری فسادات کو بڑھا رہی۔
یورپی پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے اے ایف ایس پی اے ختم کرنے اور بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ 2ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 250 سے زائد چرچ نذرآتش، 115افراد ہلاک جبکہ 4000 سے زائد مقامی لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
