
فلم ستیہ پریم کی کتھا OTT پر کب ریلیز ہو گی؟
بالی وڈ اداکار کارتک آرین اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی رومانوی فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ 29 جون کو ریلیز ہوئی اور اب بھی سینما گھروں میں اس کا جادو برقرار ہے۔
فلم نے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور اسے شائقین اور ناقدین کی طرف سے یکساں طور پر پذیرائی ملی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار کارتک آرین اور کیارا اڈوانی پہلی بار فلم ‘بھول بھولیا’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
اس فلم میں بھی ناظرین کو دونوں کی کیمسٹری بہت پسند آئی اب ایک بار پھر دونوں ‘ستیہ پریم کی کتھا’ میں نظر آرہے ہیں۔
اس رومانوی کامیڈی ڈرامے میں کارتک آرین کے کردار کا نام ستیہ پریم ہے۔
جبکہ کتھا کا کردار کیارا اڈوانی ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں دونوں کی خوبصورت محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے لیکن اس بار کہانی کا زاویہ قدرے مختلف ہے۔
فلم میں شادی کے بعد جوڑوں کو درپیش مشکلات کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
‘فلم ستیہ پریم کی کتھا’ کی کہانی گجرات کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔
فلم میں کارتک ایک سادہ گجراتی لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شادی کے لیے بہت بے چین ہے۔
جبکہ اداکارہ کیارا نے ایک جدید گجراتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پہلے سے ہی رشتے میں ہے، لیکن کارتک بھی اس سے محبت کرتا ہے۔
ستیہ پریم کتھا حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے۔
اس دوران کہانی کچھ اس طرح گھومتی ہے کہ دونوں کی شادی ہوجاتی ہے تاہم زندگی کے اس نئے سفر میں ستیہ پریم اس قدر خوش ہیں کہ ان کی خوشی چھلک رہی ہے۔
دوسری طرف اس رشتے میں کتھا کو کچھ پریشان کر رہا ہے جو اسے اس رشتے میں رہنے نہیں دے رہا ہے۔
آیا دونوں اس پیچیدہ شادی میں ایک ساتھ رہ سکیں گے یا علیحدگی اختیار کر سکیں گے یہ جاننے کے لیے اب ااپ فلم سنیما کے علاوہ او ٹی ٹی پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ فلم اگست 2023 میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر آ سکتی ہے تاہم ریلیز کی صحیح تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔
فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کو سمیر ودوان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ساجد ناڈیاڈوالا نے فلم کی تیاری میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فلم ٹائٹل کے حوالے سے پہلے ہی تنازعہ میں تھی، کیونکہ اس فلم کا نام پہلے ‘ستیہ نارائن کی کتھا’ تھا۔ بعد میں احتجاج کی وجہ سے یہ نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News