امریکا کے جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہیٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو ریاست نیواڈا، اوکلاہوما، ٹیکساس اور کیلیفورنیا کو بھی متاثر کرے گی جبکہ ریاست ایری زونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فینکس شہر میں پارہ 43 ڈگری سے بڑھنے کا امکان ہے جبکہ دنیا کے سب سے گرم مقامات میں شامل کیلیفورنیا میں پارہ ریکارڈ 54 ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
