Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی منظر نامے میں نئی پیش رفت؛ جہانگیر ترین کا بڑا سرپرائز

Now Reading:

سیاسی منظر نامے میں نئی پیش رفت؛ جہانگیر ترین کا بڑا سرپرائز
جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے، موجودہ حالات کے پیشِ نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیرِ تکمیل ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے اور آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے،   ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھنے والی ایک ذمہ دار پارٹی ہے، سیاسی استحکام، معاشی استحکام سے جڑا ہے، آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے، پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔

Advertisement

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے، ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر