اٹلی میں ایئرپورٹ عملے کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں ڈومیسٹک اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق عملے کی ہڑتال کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی تعطیلات کے منصوبوں کو تبدیل کرنا پڑے گا، کیونکہ ملک میں فضائی نقل و حمل سمیت ٹرین کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

اٹلی میں ٹرانسپورٹ یونینوں کی طرف سے ہڑتال اکثر موسم گرما کے دوران ہوتی ہیں، جو اٹلی میں سیاحوں کی آمد کے لیے عروج کا موسم ہے – لیکن ہفتہ کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے ہڑتال دو سال کے وبائی امراض کے نقصانات کے بعد سیاحت کے فروغ کے درمیان کی گئی ہے۔
ہوائی اڈے اور ایئر لائن حکام کے مطابق زمینی عملے کی ہڑتال کے نتیجے میں اندرون ملک اور بین الاقوامی تقریبا 1000 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جو نئے اجتماعی معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بیلجیئم کے چارلیروئی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی مزید 120 پروازیں ہفتے اور اتوار کو منسوخ کر دی گئیں جس کی وجہ ریان ایئر کے پائلٹوں کی جانب سے کام کے حالات پر واک آؤٹ کرنا تھا۔

صرف اٹلی کی ہڑتال کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک میں تقریبا ڈھائی لاکھ مسافر پھنس گئے تھے۔
واضح رہے کہ شدید گرم موسم کے حوالے سے قومی محکمہ موسمیات کی جانب سے ریکارڈ ہیٹ ویو کے باعث روم میں درجہ حرارت کم از کم 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فارن ہائیٹ) اور سسلی اور سارڈینیا کے جزیروں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ (118 فارن ہائیٹ) تک پہنچ جائے گا۔
قومی ایئرلائن آئی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس نے 133 پروازیں منسوخ کی ہیں جن میں سے زیادہ تر اندرون ملک ہیں لیکن کچھ یورپی مقامات جیسے میڈرڈ، ایمسٹرڈیم اور بارسلونا کے لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
