بھارت کی ریاست مغربی اتر پردیش میں ہندو یاتریوں کے جلوس میں کرنٹ لگنے سے 5 یاتری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی اتر پردیش میں ایک یاترا جلوس کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ میرٹھ ضلع کے بھون پور کے رالی چوہان گاؤں میں پیش آیا، جہاں ہندو یاتریوں کا ایک گروپ ہریدوار میں گنگا ندی سے پانی لے کر لوٹ رہا تھا۔
جشن مناتے اور موسیقی بجاتے ہوئے یاتریوں کی گاڑی جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوئی تو وہ خطرناک حد تک کم لٹکی ہوئی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی۔
ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور وہ ہجوم میں جا گھسی، گاڑی نے یاتریوں کو ایک کے بعد ایک ٹکر ماری اور روندتے ہوئے گزر گئی۔
واقعہ کے بعد افراتفری پھیل گئی، گاؤں والوں نے بجلی گھر کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کے لیے بلایا، لیکن بہت سے لوگوں کے لیے بہت دیر ہو چکی تھی۔
ایک یاتری کی شناخت منیش کے طور پر ہوئی ہے اور اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد سے چار دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
جبکہ مزید پانچ متاثرین علاقے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دو متاثرین کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس سانحے کے بعد گاؤں والوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے احتجاجا ایک سڑک بند کر دی۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کے خلاف ان کی لاپرواہی پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے مہلک حادثہ پیش آیا۔
ایک مقامی باشندے نے گاؤں والوں کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘یہ حادثہ کنور یاترا کی تیاری میں لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔ گاؤں والوں کے احتساب اور انصاف کے مطالبے نے اس سانحے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
