Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

Now Reading:

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی
بریک ڈاؤن

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی، جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واٹربورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ  قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تمام سات پمپ بند ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو سات کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کراچی کے کئی علاقے لانڈی، ملیر، کورنگی، شاھ لطیف ٹاؤن، قائدآباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی پائپ لائن کا مرمتی کام شروع نہ ہو سکا جبکہ متاثرہ پائپ لائن سے پانی کا اخراج جاری پورا علاقہ پانی سے بھر گیا۔

پائپ لائن پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی ہے تاہم  پائپ لائن کی مرمت کے لئے کراچی سے ٹیکنکل عملہ آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر