پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو سے متعلق بڑا فیصلہ
پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا ہے اور آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی باضابطہ سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
