Advertisement
Advertisement
Advertisement

الاسکا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

Now Reading:

الاسکا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی خبر کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد امریکی ریاست کے کچھ علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جسے واپس لے لیا گیا ہے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 9.3 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔

الاسکا زلزلہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جزیرہ نما الاسکا، جزائر ایلیوٹیئن اور کک انلیٹ کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

Advertisement

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ الاسکا میں مارچ 1964 میں 9.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جو شمالی امریکہ میں ریکارڈ کیا گیا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

اس خوفناک زلزلے نے اینکرج کو تباہ کر دیا تھا اور سونامی کا آغاز کیا جس نے خلیج الاسکا، امریکہ کے مغربی ساحل اور ہوائی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

زلزلے اور سونامی سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر