Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

Now Reading:

پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا
پرویز خٹک

عام انتخابات سے قبل پرویز خٹک کا سرپرائز اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر دفاع  پرویز خٹک نے “پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز” کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت  پشاور کے قریب چمکنی میں اجلاس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے قیام پر اتفاق ہوا۔

 پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا تاہم سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نئی سیاسی گہماگہمی؛ پرویز خٹک بڑا اعلان کرنے کیلئے تیار

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ ہیں تاہم ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی تھیں۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا

Advertisement

  خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا لگا ہے، گزشتہ دس سال سے حکومت کرنے والی پارٹی اب صوبے کی سیاست سے ہی آؤٹ ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام ہوگیا۔ پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ہے اور سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور متعدد سابق وزراء سمیت درجنوں ارکان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کر لی۔

نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں جبکہ مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پی ٹی آئی کے اندر  اختلافات اور احتجاج کی صورت میں سامنے آ گیا۔ نئی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنما سابق وزیر اعظم کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کے اپنی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا اور سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ان محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا فیصلہ کرلیا

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے علاوہ سابق وزراء ضیاء اللہ بنگش، اشتیاق ارمڑ اور رکن صوبائی افتخار مشوانی بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا حصہ بن گئے۔

اس کے علاوہ پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور ڈی آئی خان سے سابق ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ و آغاز اکرام گنڈاپور، ملاکنڈ سے پیر مصور شاہ اور مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالح محمد نے بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کر لی۔

نئی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پشاور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات، اورکزئی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید غازی غزن جمال، باجوڑ سے سابق صوبائی وزیر انورزیب خان، مانسہرہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین اور سوات سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان شامل ہیں۔

پارٹی کی دیگر اراکین میں ڈی آئی خان ڈویژن سے عرفان کنڈی اور رمضان شوری، ہزارہ ڈویژن سے اورنگزیب اور مفتی عبید جبکہ کوہاٹ ڈویژن سے عتیق ہادی اور دیگر شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کئی دیگر سابق پارلیمنٹیرنز بھی جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد پرویز خٹک نے اپنی نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر