Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

فیس بک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

فیس بک نے انتہائی اہم سنگِ میل عبور کرلیا

فیس بک نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی جانب سے ویڈیوز کے لیے نئے فیچرز پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فیس بک نے اپنے ویڈیو سیکشن میں ’فیس بک واچ‘ کا نام تبدیل کر کے صرف ’ویڈیوز‘ کردیا جبکہ اسی سیکشن میں ایک نئے سیکشن ’ایکسپلورر‘ کا بھی جلد اضافہ کردیا جائے گا۔

ایکسپلورر میں صارفین ٹرینڈنگ ویڈیوز دیکھ سکیں گے، ساتھ ہی مذکورہ سیکشن میں پلیٹ فارم کی جانب سے تجویز کردہ ویڈیوز بھی ہوں گی۔

اسی طرح فیس بک کی جانب سے ’ویڈیو‘ سیکشن کو مزید بہتر بنا کر ہر طرح کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

اس وقت اگرچہ فیس بک پر ریلز کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم جلد ہی پلیٹ فارم پر طویل دورانیے کی ویڈیوز کو بھی ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا جائے گا۔

فیس بک کا منصوبہ ہے کہ پلیٹ فارم پر ویڈیو کے سیکشن کو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی طرح بنایا جائے جو کہ ٹک ٹاک کی کاپی ہے۔

فیس بک پر ریلیز اور ویڈیوز دیکھنے میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمپنی پلیٹ فارم پر ویڈیوز کے سیکشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر