کینیڈا نے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، کینیڈین انتظامیہ نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے جنگلات میں 373 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجس میں 110 مقام پر آگ قابو سے باہر جبکہ 23 مقام پر آگ انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہے۔
شمال مغربی علاقے فورٹ لیارڈمیں آگ بجھانے میں مصروف 2 فائر فائٹر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
کینیڈا میں لگنے والی آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے فوج اور عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
