
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں مسلسل موسلا دھار بارش ہونے کے باعث دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب ایک دیوار گر گئی جس کے باعث بارہ افراد نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور انہوں نے مشین کی مدد سے بارہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل بارش:
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شمس آباد کے مقام پر 188 ملی میٹر بارش ریکاڈ، چکلالہ کے مقام پر 110 اور کچہری 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں بوکرہ میں 138 ملی میٹر، گولڑہ میں 102، زیرو پوائنٹ میں 98 ملی میٹر، ایئرپورٹ کے مقام پر 64 اور سید پور میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے:
کمشنر راولپنڈی کے مطابق رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News