ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے ایک بار پھر ساتھ، ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے کے پرتگال میں سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر سوشل میدیا پر وائرل ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ادیتیا کو ایک بار پھر بہد جلد اداکارہ اننیا کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس سے قبل وہ اسپین میں بھی ایک کنسرٹ میں ساتھ نظر آئے تھے، اب پرتگال سے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ اننیا اور اداکار ادیتیا کو ریسٹورینٹ میں ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کوانسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جا نب سے شیئر کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ ہی نہیں کچھ دن پہلے انہیں لسبن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس دوران دونوں نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی لی تھیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا دونوں کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں چل رہیں کہ اب بالی وڈ کی نئی جوڑی یہ ہی ہوگی، تاہم اس حوالے سے فلحال اداکار ادیتیا اور اداکارہ اننیا کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
Brand New Couple Alert ❤️ 🔥 Aditya Roy Kapoor and Ananya Panday spend come quality time together in Lisbon ❤️ we are loving the chemistry coupled with lovely smiles as they pose with fans in Portugal #Exclusive #ManavManglani #AnanyaPanday #AdityaRoyKapoor #CoupleGoals pic.twitter.com/uJEJWV3FSs
Advertisement— Manav Manglani (@manav22) July 12, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
