Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ جے یو آئی کا کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

عام انتخابات؛ جے یو آئی کا کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک کا نام تھا جو گزشتہ حکومت کے خاتمے کے لیے بنائی گئی تھی۔

ترجمان جے یو آئی ف نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک انتخابی اتحاد نہیں تھا، پی ڈی ایم نے اپنا ٹارگٹ حاصل کر لیاتھا۔پی ڈی ایم جماعتیں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہیں۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی اپنی ایک شناخت ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ان جماعتوں سے کریں گے جنہوں نے گزشتہ حکومت میں ہمارے ساتھ قربانیاں دیں۔

اس سے چند روز قبل  مسلم لیگ ن نے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن میں ٹکٹ کے لیے پہلی ترجیح ن لیگ کے وفادار ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لئے اہم قدم

ذرائع کے مطابق الیکٹیبلز، تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے تجربہ کار اور نوجوان اراکین کو بھی ٹکٹس ملیں گے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کسی بھی جماعت کو مخصوص تعداد میں نشستوں کی پیش کش نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کے پی کے میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر