Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس میں ملزم پیش نہ ہونے پرعدالت کا اظہارِبرہمی

Now Reading:

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس میں ملزم پیش نہ ہونے پرعدالت کا اظہارِبرہمی
احتساب عدالت اسلام آباد

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس میں ملزم کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارِکیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئےریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملزم سیف اللہ لوہار کی عدم پیشی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

عدالت نے کہا کہ آپ لوگ یہی چاہتے ہیں کہ کیس 8، 10 سال مزید چلتا رہے۔

Advertisement

جج نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 6 مہینے میں ٹرائل مکمل کریں، ملزمان پیش نہیں ہورہے تو کیس آگے کیسے چلائیں؟ میں بیمار تھی، کووڈ تھا تب بھی میں عدالت آتی تھی۔

عدالت نے شریک ملزم کے پیش نہ ہونے پراظہار برہمی کیا اورحکم دیا کہ ہم بس کیس چلانا چاہتے ہیں، آئندہ سماعت پر ملزمان ہر صورت میں پیش ہوں۔

وکیل ملزم نے بتایا کہ ملزم سے رابطہ نہیں ہورہا، اس کی طبیعت ٹھیک نہیں جس وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے جس پرعدالت نے کہا کہ یہ تو بلکل غیر سنجیدہ رویہ ہے، یہ تو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، فوری طور پر ملزم کو پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ کورٹ کے ساتھ طریقے سے چلیں، عدالت کو مجبورنہ کریں کہ  وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ آپ لوگ صرف تاریخ پر تاریخ چاہتے ہیں چاہتے جو نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر