
گال ٹیسٹ؛ پاکستانی بولرز کا پلڑا بھاری، سری لنکن بیٹرز مشکلات کے شکار
گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی دوسری اننگز جاری ہے جس میں پاکستانی بولرز نے 144 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے۔
گال میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔
تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان ٹیم 461 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد پاکستان کو 135 رنز کی برترتی حاصل ہوگئی ہے جب کہ سری لنکا نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے دن کے اختتام تک 14 رنز بنالیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ سعود شکیل کی ڈبل سنچری، پاکستان کو 135 رنز کی برتری حاصل
چوتھے دن کے کھیل کا آغاز سری لنکن بیٹرز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا جلد ہی سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے 20 رنز بناکر ابرار کا شکار ہوگئے۔
اس کے بعد نعمان علی نے کوسل مینڈس کو 18، اینجیلو میتھیوز کو 7 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ لنچ بریک کے بعد نعمان علی نے نشان مدشکا کو 52 رنز پر آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ انہیں اب صرف 5 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
پاکستان کی اننگز
قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 361 گیندوں پر ڈبل سنچری کی بدولت 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ ڈوبتی کشتی کو سہارا مل گیا، سعود شکیل اور آغا سلمان ڈٹ گئے
شان مسعود 39 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ عبداللہ شفیق 19، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13، سرفراز احمد 17، نعمان علی 25، شاہین آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پربھاتھ جیاسوریا 3 اور کسن رجیتھا اور وشوا فرنندو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ابتدائی 4 وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔ اینجلو میتھیوز اور دھننجیا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
تاہم بعد ازاں مزید کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دھننجیا ڈی سلوا 122، اینجلو میتھیوز64 اور سمارا وکرما 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بناکر آؤٹ
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News