Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر نہیں بننا چاہتی تھی، جنت مرزا

Now Reading:

ٹک ٹاکر نہیں بننا چاہتی تھی، جنت مرزا
جنت مرزا

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر نہیں بننا چاہتی تھی۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاک اسٹار نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک پولیس آفیسر بننا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے والد انجم کمال ایک اعلیٰ پولیس آفیسر ہیں۔ انہیں سرکاری ملازم، گاڑیاں اور دیگر سہولیات حاصل ہیں، میں بھی بالکل ویسا ہی اپنا لائف اسٹائل چاہتی تھی۔

جنت مرزا نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میری خواہش تھی کہ میں بھی پولیس آفیسر بنوں یا پھر کسی پولیس اہلکار سے شادی کروں تاکہ یہ سب سہولیات مجھے بھی حاصل ہو سکیں۔ مگر میری بہن علشبہ کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون کی حد تک شوق تھا جس کی وجہ سے پورے گھر میں یہ ویڈیو ز بناتی پھرتی تھی۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ایک دن میں نے بھی اس کے ساتھ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی پھر مڑ کر دوبارہ کبھی اس ایپلیکشن کو کھول کر نہیں دیکھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد رشتےداروں کے پاس فیملی کے ساتھ جاپان چلی گئی وہاں سے واپسی پر سفر کے دوران ہی میں نے یہ ایپ دوبارہ کھولی تو حیران رہ گئی کیونکہ اس ویڈیو پر لاکھوں ویوز تھے۔ لوگ کمینٹس میں کہنے لگے کہ آپ مزید ویڈیو بھی بنائیں۔

جنت مرزا نے کہا کہ یوں میرا سوشل میڈیا پر آنا ہوا۔ مگر میری عادت ہے کہ میں کم بولتی ہوں اس وجہ سے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں نخرہ بہت ہے لیکن ایسا کچھ نہیں اور جب بھی کہیں مجھے کسی فنکشن یا پھر دعوت میں جانا ہوتا ہے تو خود کو  ذہنی طور پر  پہلے تیار کرتی ہوں کہ وہاں جا کر مجھے سب کے ساتھ گھل مل کر رہنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر