کیا اوپن ہائیمر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی؟
‘فلم اوپن ہائیمر’ کے لیے سلین مرفی نے روزانہ ایک بادام پر گزارا کر کے حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘فلم اوپن ہائیمر’ کے لیے سلین مرفی نے وزن کم کیا اور اس ہی وجہ سے انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر صرف ایک بادام پر گزارا کیا۔
یاد رہے کہ اس فلم میں سلین مرفی نے ماہرِ طبیعات کا کردار ادا کیا جنہوں نے جنگ عظیم دوئم میں ایٹم بم بنایا تھا۔
کرسٹوفر نولن کی فلم ‘اوپن ہائیمر’ کے لیے دیے جانے والے انٹرویو میں اداکارہ ایمیلی بلنٹ نے بتایا کہ سلین نے پوری دیانتداری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اس حوالےسے ایمیلی نے کہا کہ سلین اپنے کردار میں ڈھلنے کیلئے روزانہ صرف ایک بادام پر گزارا کر رہے تھے۔
تاہم سلین نے اب تک اس سے متعلق بات نہیں کی کہ انہوں نے فلم کیلئے کتنا وزن کم کیا یا وہ کیا غذا لے رہے تھے۔
واضح رہے اس حوالے سے جب سلین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری توجہ پرفارمنس پر ہوتی ہے، جسمانی ساخت کی تبدیلی پر نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
