پیرس کا 230 سال قبل کھولا گیا میوزیم’لووغ‘ کو آج کورون اوائرس کے باعث بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس میوزیم میں 35 ہزار سے زائد آرٹ کے نمونے اور فن پارے موجود ہیں اور ، اس میوزیم کو یومیہ 5 ہزار افراد دیکھنے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں واقع اس میوزیم کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور معروف ترین میوزیم میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اگرچہ دنیا کے متعدد ممالک نے تعلیمی اداروں سمیت کاروباری اداروں کو بند کردیا ہے۔
تاہم ’لووغ‘ وہ پہلا میوزیم ہے جسے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’لووغ‘ میوزیم کے ورکر یونین کے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میوزیم کو وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا۔
اس حوالے سے ورکرز یونین کے حکام کا کہنا تھا کہ اگر میوزیم میں کم لوگ آئیں تو اسے کھولا بھی جا سکتا ہے۔
اس سے قبل اٹلی کے 5 فٹ بالرز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اٹلی میں طے شدہ کئی کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے میوزم کو بند رکھنے کا فیصلا لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
