Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے راوی، چناب، جہلم میں سیلاب کا خطرہ

Now Reading:

دریائے راوی، چناب، جہلم میں سیلاب کا خطرہ
سیلاب

دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

دریائے راوی، چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دریائے، چناب اور راوی میں اگلے 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہےجس کے پیش نظر صوبے بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو ریلیف ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں اور  پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

Advertisement

ڈی جی عمران قریشی نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب دریائے سندھ کے دونوں بیراجوں جناح بیراج اور چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Advertisement

فلڈ کنٹرول روم کے ذرائع نے بتایا کہ جناح بیراج اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب مسلسل برقرار ہے، جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 10 ہزار 98 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 3 لاکھ2 ہزار598 کیوسک ہے۔

اس کے علاوہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد3  لاکھ 46 ہزار 144کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 44 ہزار 456 کیوسک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر