
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے کپتان ہرمن پریت کور پر خراب رویئے کے باعث میچ فیس کا 75 جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 4 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیئے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل آؤٹ ہونے کے بعد کور نے اپنے بلے سے اسٹمپس کو توڑ دیا تھا اور امپائر تنویر احمد کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
بعد ازاں پریزنٹیشن کی تقریب میں انہوں نے میچ آفیشلز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کرک بز کے مطابق ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ پریزنٹیشن تقریب میں جس طرح انہوں نے اپنی نمائندگی کی اس پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
میچ آفیشل کے مطابق یہ لیول ٹو کا جرم تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News