Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیری رحمان

Now Reading:

نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیری رحمان
شیری رحمان

نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں، ہماری طرف سے تین رکنی کمیٹی بنا دیا گئی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرشیری رحمان نے وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ نگرام وزیراعظم کے نام کے لیے نام فائنل ہیں، کمیٹی بن گئی، نگراں وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت ہوگی توبتا دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تو نام ہی شیئر نہیں ہوئے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کافیصلہ مشاورت سے ہوگا، پیپلزپارٹی کامقابلہ اقتصادی حالات کے ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت کیلئےغیرجانبداری لازمی ضرورت ہے، آئین میں نگراں وزیراعظم کی تقرری کا طریقہ کار طےہے، ہم نے وقت پرالیکشن کرانے کاباربار کہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کل فیک نیوزکےذریعےکسی کونگراں وزیراعظم کاتاج پہنایاگیا، سب فیک نیوزہیں کوئی معاہدہ یا نام فائنل نہیں ہوا، اپوزیشن اور جماعتیں ملکر فیصلہ کرتی ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے حالیہ بارشوں اور نقصانات کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ مون سون میں25جون سے اب تک133 اموات ہوئی ہیں، خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی ڈکلیئرکردی گئی ہے، جیسے ہی موسم ٹھیک ہوگاہم چترال جائیں گے، بارشوں سےزیادہ اموات دیواریں منہدم ہونےسے ہوئیں۔

وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انتخابات 60 دن کے اندرہونے چاہییں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ نگراں وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈارکا نام ہمارے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیرمملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بھی مردم شماری پر تحفظات ہیں، چاہتےہیں الیکشن مردم شماری کاشکارہوکردیرسےنہ ہوں، پیپلزپارٹی الیکشن کےلیےتیارہےچاہتےہیں جلدازجلدانتخابات ہوں۔

فیصل کریم نے کہا کہ کل باتیں ہورہی تھیں کہ نگراں حکومت آگئی نام فائنل ہوگئے، کہاگیاسیٹ ایڈجسٹمنٹ، مشاورت، نام فائنل ہوگئے، کل پھرخبرچل رہی تھی کہ دبئی میں میٹنگ چل رہی ہے، اسحاق ڈار کانام ابھی تک پیپلزپارٹی کےپاس نہیں آیا، اسحاق ڈارکانام شیئرہوگاتو ہم بھی اپنا نام دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر