 
                                                      صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش دھماکا، 20 افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملہ آور نے آفیسرز کالج میں داخل ہو کر خود کو اڑالیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں 20 فوجی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ، گورنر پر خودکش حملہ، 5 افراد ہلاک، گورنر زخمی
موغادیشو کے ایک سینئر سیکیورٹی افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے موغادیشو میں فوجی تربیتی مرکز میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار اور فوجی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’خودکش بمبار نے پیر کو مصروف اوقات میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ جس وقت دھماکہ ہوا جلے صیاد کے فوجی تربیتی کیمپ میں نئے بھرتی ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ظاہر کی ہے۔ صومالیہ میں مقیم القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ الشباب نے اس مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 