Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی اور حسن احمد کی شادی کی کہانی سنادی

Now Reading:

معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی اور حسن احمد کی شادی کی کہانی سنادی

معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر حسن احمد ان سے جلد شادی کرنے کے لیے تیار نہ تھے اور جب ان کی شادی ہوگئی تو وہ کافی عرصے تک ان سے یہی کہتے رہے کہ ان کی شادی جلد ہوگئی۔

سنیتا مارشل اور حسن احمد نے 2008 میں شادی کی تھی، جوڑے کو دو بچے ہیں، جس میں سے بیٹے کی عمر 14 سال جب کہ بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔

جس وقت ان کی شادی ہوئی، اس وقت سنیتا مارشل ماڈلنگ کیریئر کے عروج پر تھیں جب کہ حسن احمد نے اس وقت اداکاری کا آغاز نہیں کیا تھا۔

سنیتا مارشل نے سنہ 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا، بعد ازاں سنیتا نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔

دونوں کو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود شادی کرنے پر بعض مرتبہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، حسن احمد اسلام جب کہ سنیتا مارشل مسیحیت کی پیروکار ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں دونوں نے اے آر وائی کے ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق کھل کر بات کی۔

حسن احمد نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار سنیتا مارشل کو طیارے میں دیکھا تھا اور وہ انہیں دیکھتے ہی رہ گئے تھے، انہیں اسی وقت ان سے محبت ہوگئی۔

سنیتا مارشل کے مطابق اس وقت حسن احمد ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے اور ابتدائی دو سے تین ماہ تک انہوں نے صرف موبائل فون پر باتیں کیں اور اس وقت اسمارٹ موبائل نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں کئی ماہ تک انہوں نے صرف ایک دوسرے کی آواز سنی تھی اور فون پر باتیں کرتے تھے اور تین ماہ بعد ایک دوسرے سے ملے۔

ایک سوال کے جواب میں حسن احمد نے بتایا کہ انہیں ان کے بڑے بھائی نے جنوری میں کہا کہ وہ کینیڈا شفٹ ہو رہے ہیں، اس لیے اپریل تک وہ شادی کرلیں۔

ان کے مطابق وہ شادی کے لیے تیار نہیں تھے لیکن اس باوجود انہوں نے شادی کرلی۔

Advertisement

حسن احمد نے اعتراف کیا کہ اس وقت سنیتا مارشل کیریئر کے عروج پر تھیں جب کہ ان کا کیریئر شروع ہی نہیں ہوا تھا اور ان کے مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے۔

سنیتا مارشل کے مطابق اگرچہ ان دونوں کا شادی کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اتنی جلدی شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا اور جب ان کی شادی ہوگئی تو کافی عرصے تک شوہر انہیں کہتے رہے کہ ان کی شادی جلد ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اتنی جلدی شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

پروگرام کے دوران سنیتا مارشل نے بتایا کہ جب وہ کالج کے پہلے سال کی طالب علم تھیں تب انہوں نے پہلا فوٹوشوٹ کروایا تھا اور انہیں اس وقت تین ہزار روپے ملے تھے۔

ان کے مطابق کیریئر کے آغاز میں وہ کافی عرصے تک ماڈلنگ اور فوٹوشوٹ کرواتی رہیں لیکن انہوں نے کبھی ریمپ پر واک نہیں کی تھی اور انہیں ایسا کرنے سے ڈر لگتا تھا۔

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنر نبیلہ نے انہیں صرف ایک ریمپ واک کرنے کا کہا اور پھر ان کا خوف ختم ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر