
سعود شکیل منفرد کارنامہ انجام دینے والے واحد ٹیسٹ کرکٹر بن گئے
سعود شکیل منفرد کارنامہ انجام دینے والے واحد ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز کیریئر کے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے ہیں۔
سعود شکیل نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے انجام دیا۔
انہوں نے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور کی تھی اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف مزید دو ٹیسٹ میچز اور اگلی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
حال ہی میں جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔
Saud Shakeel becomes the FIRST player in Test history to score 50+ runs in each of his first seven matches 🤯#CricketTwitter #SLvPAK pic.twitter.com/zqnku2zYkD
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 26, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News