Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاجول کے والد کس بات پر ان سے ایک ہفتہ ناراض رہے؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

کاجول کے والد کس بات پر ان سے ایک ہفتہ ناراض رہے؟ اداکارہ نے بتادیا

کاجول کے والد کس بات پر ان سے ایک ہفتہ ناراض رہے؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے بتایا ہے کہ ان کے والد شادی کا فیصلہ سن کر ان سے ایک ہفتہ ناراض رہے تھے۔

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کیلئے میری عمر کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے، والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی ہو، جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10 سال ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں، شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔

کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہوگا۔

کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا۔

Advertisement

اداکارہ کاجول نے کہا کہ رشتے نبھانے کیلئے کوشش ضروری ہے، جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے، مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر