Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورون دھون سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کس طرح نمٹتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

ورون دھون سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کس طرح نمٹتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
ورون دھون

ورون دھون سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کس طرح نمٹتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

بھارتی اداکار ورون دھون، جن کی فلم باوال کو کافی پذیرائی مل رہی ہے، نے بتایا ہے کہ ان پر کی جانے والی تنقید سے کس طرح سے نمٹتے ہیں۔

اپنی فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے تنقید سے نمٹنے کے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتا ہوں۔

اداکار نے جواب میں کہا کہ بحیثیت اداکار تنقید کا سامنا کرنا ہماری زندگی کا حصہ ہے لیکن میں اسے اپنی بہتری کے طور پر لیتا ہوں جس کی وجہ سے یہ مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہے۔

 اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ تنقید سے متاثر ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے اکثر راتوں کو نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان اور چرچراہٹ کا بھی شکار رہتے ہیں۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے وروں دھون نے قیمتی مشورے بتائے جو مرحوم گلوکار کے کے نے ان کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

Advertisement

“کے کے نے مجھے یہ بتایا، اگر آپ کو میں ایک گلاس دو جس میں آدھا پانی ہے اور آپ کہتے ہیں، یہ میں پکا سکتا ہو، یہ تنقید سے نمٹنے کے مترادف ہے اور آپ اسے اس لیے تھامے رہتے ہیں کیونکہ آپ مضبوط ہیں، اور آپ اسے پکڑے رہتے ہیں۔ کچھ دیر بعد آپ کے ہاتھ میں درد ہوجائیگا، اس لیے بہتر ہے کہ آپ اسے چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ ورون دھون اس وقت ہندوستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ فی الحال نتیش تیواری کی باوال میں اپنی شاندار اداکاری سے سامعین کے دل جیت رہے ہیں۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باوال ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس میں ورون دھون نے اجے ڈکشٹ اور جھانوی کپور نشا کا کردار ادا کیا ہے۔ باوال کو 21 جولائی کو ایک معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر