Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین سال کی مدت پوری ہونے سے قبل اب آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہوگا، سندھ ہائی کورٹ

Now Reading:

تین سال کی مدت پوری ہونے سے قبل اب آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہوگا، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ

عدالتِ عالیہ نے محکمہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کے متعلق سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کے متعلق سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ 3 سال کی مدت پوری ہونے سے قبل اب آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

عدالت نے 38 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنمامہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کے معاملا ت میں وزیراعلی کے اختیارات کم کرکے آئی جی کو مزید بااختیار بنادیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ آئی جی پولیس اپنے عہدے کی مدت مکمل کریں گے، تین سال سے قبل تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا، تبادلہ ضروری ہو تو سپریم کورٹ کے انیتا تراب کیس کے طے شدہ اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ پولیس میں ڈی آئی جی سمیت مختلف بنیادی عہدوں پر تقرری کیلئے آئی جی پولیس وزیراعلی سے مشاورت کرسکتے ہیں، دونوں میں اختلاف کی صورت میں آئی جی تین افسران کا پینل وزیراعلی کو ارسال کریں گے، وزیراعلی کو ان تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Advertisement

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئی جی صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے پابند نہیں، صوبائی قانون کے مطابق محکمہ پولیس میں کسی ماہر کی تقرری ہوسکتی ہے لیکن یہ صرف معاونت کیلئے ہوگی، آئی جی سندھ کو اختیار ہوگا کہ کسی بھی معاملے پر ماہر کی خدمات سے مستفید ہو یا نہ ہو۔ کوئی بھی ماہر افسران آئی جی پولیس کے کام میں مداخلت نہیں کرسکے گا۔

عدالت نے پولیس آرڈر کے سیکشن 15(1) ختم کردیا گیا جس کے تحت ڈی آئی جی کی تقرری کے متعلق وزیراعلی کی منظوری ضروری تھی۔ محکمہ پولیس سے ریجنز اور ڈویژنز کے قیام کیلیے وزیراعلی کی منظوری لازمی نہیں۔

عدالت نے آبزرویشن دی کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کے جائزے کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہورہا، پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال بنایا جائے اور ہر مہینے اسکا اجلاس لازمی قراردیاجائے، ہرضلع میں سیفٹی اور پولس کے متعلق شکایات کے ازالے کیلیے کمیشن تشکیل دیے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر