
روغن زیتون میں چھپا ہے جلد کے اس اہم مسئلے حل
زیتون کے تیل کو دنیا کا سب سے صحت بخش تیل کہاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ جلد کو بھی خوبصورت بناتے ہیں۔
یوں تو زیتون کا تیل جلد کی حفاظت کے لیے کئی طرح سے استعمال کیاجاتا ہے لیکن یہ حیرت انگیز تیل کئی اور چونکا دینے والی خوبیاں لیے ہوئے ہے انہیں میں اس ایک میک اپ کو صاف کرنے کی خوبی بھی شامل ہے۔
میک اپ ریموور
زیتون کا تیل مؤثر طریقے سے انتہائی مشکل سے صاف ہونے والے میک اپ کو بھی چہرے کونقصان پہنچائے بغیر صاف کردیتا ہے۔
اس مقصد کے لیے زیتون کے تیل میں روئی کے پیڈ کو بھگو دیں پھر اس سے اضافی تیل نکال کر میک اپ صاف کریں، تھوڑی ہی دیر میں چہرہ صاف ہوجائے گا۔
نائٹ کریم
عام خیال ہے کہ تیل چکنا ہوتاہے تاہم اس کے برعکس، زیتون کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد چکنی نہیں ہوتی۔ کیمیکل سے پاک قدررتی چکنائی ہونے کی
وجہ زیتون کا تیل تیزی سے آپ کی جلد میں جذب ہوجاتا ہے اور جلد کی تازگی کو بڑھاتا ہے۔ اس طرح، یہ آپ کے رات کے سکن کیئر کے معمولات میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کی جلد خشک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News