
برازیل میں خاتون کو موبائل چوری کرنے والے شخص سے ہی پیار ہوگیا
سوشل میڈیا پر برازیلی خاتون کی پیار کی کہانی وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو موبائل چوری کرنے والے شخص سے ہی پیار ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ایمانیوئلا کو موبائل فون چوری کرنے والے شخص سے ہی پیار ہوگیا ہے۔
ان کے پیار کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں جوڑے نے پیار کی کہانی بیان کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ جب میں اپنے بوائے فرینڈ کی رہائش کے قریب سے گزر رہی تھی تو انہوں نے میرا موبائل فون چھین لیا تھا۔
دوسری جانب بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ جب میں نے ان کا موبائل فون چھینا تو اس میں ان کی تصویر دیکھی جس کے بعد میرے جذبات ہی بدل گئے۔
É só no Brasil mesmo….kkkkkkkkkkk. pic.twitter.com/EmrqKfUzZM
— Milton Neves (@Miltonneves) July 21, 2023
انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہا تھا کیونکہ میری کوئی گرل فرینڈ نہیں تھی اور تصویر دیکھ کر میں نے کہا کہ کتنی خوبصورت، گندمی اور سیاہ بالوں والی لڑکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین بہت کم ہیں جس پر مجھے ان کا فون چھیننے پر دکھ ہوا جب کہ گفتگو کے دوران انٹرویو کرنے والے شخص نے ان سے پوچھا کہ ’تو آپ نے ان کا فون بھی چرایا اور دل بھی؟ جس پر لڑکے نے ہاں میں جواب دیا‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News