
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم
ملیشیئن کھلاڑی سیزرول ادروس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جارہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے میڈیم فاسٹ بولر نے 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔
سیزرول ادروس نے چین کے خلاف میچ میں 8 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث چین کی پوری ٹیم 12ویں اوور میں صرف 23 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
AdvertisementA seven-wicket haul in a T20I 🤯
Malaysia’s Syazrul Idrus claimed the best bowling figures in T20 history with 4-1-8-7 against China – all seven wickets bowled 🎯
(📹: @ICC) pic.twitter.com/iZ6902tBF1
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 26, 2023
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیسٹ بولنگ فیگر کا ریکارڈ نائیجیریا کے پی آہو کے پاس تھا۔جنہوں نے 2021 میں سیرا لیون کے خلاف 3.4 اوورز میں 5 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ ادروس کے ریکارڈ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 12 بولرز6 وکٹیں لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News