
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جوڑے نے آئی فون کے جنون میں انتہائی حد تک پہنچ گئے کیونکہ انہوں نے آئی فون 14 خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بچے کو بیچ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے اپنے بچے کو موبائل فون خریدنے کے لیے بیچ دیا کیونکہ وہ انسٹاگرام ریلز بنانا چاہتے تھے۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے دیکھا کہ چھوٹا بچہ لاپتہ ہو گیا ہے جبکہ والدین نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس کے بعد پڑوسیوں نے معاملے کی جانچ کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جیسے ہی پولیس نے جوڑے سے پوچھ گچھ کی، ماں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچے کو آئی فون 14 خریدنے کے لیے بیچا تاکہ انسٹاگرام پر ریلز بنائیں کیونکہ وہ پورے مغربی بنگال میں اپنے سفر کی نمائش کرنا چاہتے تھے۔
پولیس نے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور بچے کو خریدنے والی خاتون کے خلاف بھی انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News