
زم افرو ٹی ٹین لیگ؛ پاک بھارت جوڑی نے محمد عامر کی دھلائی کردی
زم افرو ٹی ٹین لیگ کے میچ میں پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ اور بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کی جوڑی نے محمد عامر کی جم کے دھلائی کردی ہے۔
زم افرو ٹی ٹین لیگ میں جمعہ کو ڈربن قلندرز کا مقابلہ جوہانسبرگ بوفیلو سے ہوا جس میں پاک بھارت جوڑی نے دھوم مچادی اور ڈربن قلندرز کے بولر محمد عامر کی جم کے دھلائی کی۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ اور بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کی جوڑی نے محمد عامر کو گراؤنڈ کے چاروں طرف کھیلا اور انہیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
ڈربن قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں آصف علی نے ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 12 گیندوں پر 32 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
141 رنز کے سنسنی خیز تعاقب میں محمد حفیظ نے شاندار انداز میں اننگز کا آغاز باؤنڈری سے کیا۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں محمد عامر کی گیند پر 17 رنز اسکور کیے۔
یوسف پٹھان 2 وکٹوں پر25 رنز کے نازک اسکور پر کریز پر داخل ہوئے لیکن ان کی غیر معمولی کارکردگی نے لیگ کے فائنل میں ان کی ٹیم کو اچھی جگہ پر پہنچا دیا۔
محمد عامر کے اسپیل کے آخری اوور میں یوسف پٹھان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور تین بڑے چھکے اور ایک باؤنڈری جڑ دی۔
شاندار اننگز کے ساتھ یوسف پٹھان نے بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔
ان کی اننگز میں 4 چوکے اور شاندار 9 چھکے شامل تھے جب کہ آخری گیند سے قبل انہوں نے اکیلے ہاتھ سے میچ جیت لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News