Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اسد قیصر

Now Reading:

تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

اسد قیصر نے خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان کردیا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف یکطرفہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ورکرز اور لیڈرز کے خلاف غیر قانونی کارروائی جاری ہے، روزانہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکہ لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہمیں قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور اسی نقطہ نظر بیان کرنے کی ہر شہری کو آزادی حاصل ہے، شہرام ترکئی اور ہمارے ڈسٹری صدر کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، یہ لوگ ملک میں ترقی و استحکام نہیں چاہتے، طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیا اس قسم کے انتخابات قبال قبول ہوں گے؟ کیا اس سے استحکام آئے گا؟

اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے خلاف یکطرفہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کیا اس قسم کے پروپیگنڈا سے تحریک انصاف کو یہ ختم کرسکتے ہیں؟

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور حکمران جماعت پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہے،عوام یہ فیصلہ کرے گی کہ اس نے جس کو اقتدار میں لانا اور نکالنا ہے، جتنا یہ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اتنی تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ کیا ایسے یہ تحریک انصاف کو ختم کر سکتے ہیں؟ یہ ان کی غلط فہمی ہے، تمام مقتدر حلقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آئین کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر