Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا جنگی جہاز “پی این ایس طارق” آئندہ ہفتے برطانیہ کے سپرد کرنے کا اعلان

Now Reading:

پاکستان کا جنگی جہاز “پی این ایس طارق” آئندہ ہفتے برطانیہ کے سپرد کرنے کا اعلان
جنگی جہاز

پاکستان کا جنگی جہاز “پی این ایس طارق” آئندہ ہفتے برطانیہ کے سپرد کرنے کا اعلان

پاکستان کا جذبہ خیرسگالی، جنگی جہاز “پی این ایس طارق” آئندہ ہفتے برطانیہ کو بطور تحفہ سپرد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاک بحریہ میں 30 سالہ خدمات کے بعد ٹائپ 21 فریگیٹ “پی این ایس طارق” کی ڈی کمیشننگ آئندہ ہفتے ہو گی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کراچی میں منعقدہ ڈی کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید 30 سال قبل “پی این ایس طارق” کی شمولیت کی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، آج شہید بے نظیر بھٹو کے فرزند وزیر خارجہ بلاول اسی جہاز کی ڈی کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس کے علاوہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی پی این ایس طارق سے جڑی یادوں کے ساتھ تقریب کا حصہ ہوں گے، تاہم  امیر البحر ایڈمرل نیازی پی این ایس طارق سمیت 2 ٹائپ 21 طارق کلاس فریگیٹس کے کمانڈنگ آفیسر رہے جبکہ ایڈمرل نیازی ٹائپ 21 جہازوں پر مشتمل 18ویں ڈسٹرائر اسکوارڈن کی کمان بھی کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی کمیشننگ تقریب میں برطانوی سفارتکار اور شاہی بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ “پی این ایس طارق” ڈی کمیشننگ کے بعد برطانیہ کے سپرد، ستمبر یا اکتوبر میں اسکاٹ لینڈ منتقل ہو گا، برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ 21 جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کے ٹائپ 21 فریگیٹس برطانوی بحریہ اور 1982ء میں ارجنٹائن کے ساتھ فاک لینڈ جنگ کا حصہ رہے، برطانیہ، “پی این ایس طارق” کو گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں دریائے کلائیڈ پر بطور میوزیم رکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 90 کی دہائی کے اوائل میں برطانیہ سے 6 ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ 21 فریگیٹس حاصل کیے تھے، نیوی کے ان چھ ٹائپ 21 جہازوں میں طارق، بابر، خیبر، بدر، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان شامل تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی این ایس طارق کے علاوہ پانچ ٹائپ 21 جنگی جہاز پہلے ہی ڈی کمیشن ہو چکے ہیں، تاہم “پی این ایس طارق” برطانوی ٹائپ 21 ایمیزون کلاس سیریز کا پہلا، ڈی کمیشن ہونے والا آخری جہاز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر