
پاکستان کی معروف اداکارہ امریکہ کے معروف اداکار جیمز لپٹن کی وفات کی خبر سُن کر صدمے سے دو چار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کی کیمشن میں لکھا کہ لپٹن کی موت کی خبر سُن کر وہ دل گرفتہ ہیں۔
Heart just sank!! Thank you James Lipton for a show I have watched and rewatched (still watch) for as long as I can remember.
‘What would you like God say to you when you enter the pearly gates of heaven?’
Rest In Peace♥️ https://t.co/p5oyjKOS50— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 3, 2020
اداکارہ نے ٹوئٹر پر جیمز لپٹن کے’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ جیسے نامور شو کی تعریف کی اور ایسا منفرد شو پیش کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
معروف امریکی اداکار و میزبان جیمز لپٹن 19 ستمبر 1926 کو امریکا کی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئے تھے۔
یادرہے کہ جیمز لپٹن کا 93 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال ہوا ہے۔
اداکار جیمز لپٹن کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور یہی ان کی موت کی وجہ بنی ہے۔
دوسری جانب معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار جیمز لپٹن نے اس شو میں متعدد فنکاروں کے انٹرویوز کئے ہیں۔
اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں مدعو کیے گئے مہمان لپٹن اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری کے گُر سکھاتے تھے۔
واضح رہے کہ معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ کا آغاز 1994 میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News