Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ معمولی عمل جو سرطان سے بچا سکتا ہے

Now Reading:

یہ معمولی عمل جو سرطان سے بچا سکتا ہے
عمل

یہ معمولی عمل جو سرطان سے بچا سکتا ہے

ورزش کی افادیت سے کون واقف نہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ کی معمول کی سرگرمیاں بھی ایسی ہی افادیت رکھتی ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ورزش جگر، پھیپھڑوں، چھاتی اور گردے سمیت کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ لیکن منظم ورزش ایک وقت طلب کام ہے، جس کے لیے عزم کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی اکثر مالی اخراجات یا جم کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ یہ عملی اقدامات زیادہ تر لوگوں کے لیے اسے ناقابل عمل بنا سکتے ہیں۔

کینسر کے خطرے کو کم کرنے حوالے سے روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں کے فائدوں پر بہت کم تحقیق کی گئی ہے۔

روزمرہ کی سرگرمیوں میں جس میں دن کے مختصر وقت میں معمولات کی ادائیگی کے طور پر پیدل چلنا، کام سے متعلق سرگرمی، یا گھر کا کام شامل ہو سکتا ہے۔

اس طرح کی جسمانی سرگرمیوں کے لیے ورزش کی طرح انہیں اضافی وقت، عزم، خصوصی آلات، یا کسی خاص عملی انتظامات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ روز کے معمول کی انجام دہی کے دوران جاری رہتے ہیں۔

Advertisement

تاہم اس نئے مطالعے میں محققین نے پہلی بار روزمرہ کی زندگی میں شامل بھرپور جسمانی سرگرمیوں کے صحت پر پڑنے والے مختصر اثرات کو دریافت کیا۔

ان میں بس اسٹاپ پر جانے کے لیے مختصر تیز قدموں سے واک، سیڑھیوں پر چڑھنا، خریداری، گھر کے فعال کام، یا بچوں کے ساتھ کھیل ہو سکتے ہیں۔

اس نئی تحقیق میں یوکے بینک کے 22,398 ایسے شرکاء شامل تھے جنہیں پہلے کبھی کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی انہوں نے اپنے فارغ وقت میں کوئی منظم ورزش کی تھی۔

اس مطالعے میں تقریباً 55 فیصد شرکاء خواتین تھیں، جن کی اوسط عمر 62 سال تھی۔ انہیں ایک خاص طریقے کے ٹریکرز پہنائے گئے تھے جو ان کی دن بھر مسلسل اور اعلیٰ سطح کی تفصیل کے ساتھ سرگرمی کی سطحوں کی نگرانی کرتے تھے، جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ مطالعہ میں شامل لوگ کتنی مشکل اور کتنی دیر تک حرکت کر رہے تھے۔

ساتھ ہی ان تجزیوں میں کینسر کے خطرے کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا، جیسے کہ عمر، سگریٹ نوشی، خوراک اور شراب نوشی کی عادت۔

اس کے بعد شرکاء کی سرگرمی اور دیگر معلومات کا اگلے 6.7 برس تک مستقبل کے کینسر کے اندراج اور کینسر سے متعلق دیگر صحت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق اگرچہ مطالعہ کے شرکاء نے کوئی منظم ورزش نہیں کر رہے تھے، تقریباً 94 فیصد شرکاء دن بھر میں کسی نہ کسی ہلکی اور زیادہ مشقت والی سرگرمی انجام دیتے رہے۔

واضح رہے کہ یہاں پر سرگرمی کی شدت کے ساتھ وقت بھی اہمیت رکھتا ہے  کہ وہ کتنے وقت تک جاری رہی۔

ہر روز کم از کم تقریباً 3.5 منٹ کی سرگرمی انجام دینے والوں میں سرطان میں 18 فیصد کمی نوٹ کی گئی بہ نسبت ایسے افراد میں جو کوئی بھی سرگرمی انجام نہیں دیتے۔

نصف شرکاء نے دن میں کم از کم 4.5 منٹ کام کیا، جو کہ کینسر کے کل خطرے میں 20-21 فیصد کمی سے منسلک ہے۔

چھاتی، پھیپھڑوں اور آنتوں کے کینسر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ورزش کی مقدار انہیں متاثر کرتی ہے تاہم اس مطالعے سے معمول کے کام کے ایسے ہی فائدے سامنے آئے، جیسے ورزش کی صورت میں دکھائی دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر، روزانہ کم از کم 3.5 منٹ کی مشقت والی سرگرمی نے ان کینسروں کے خطرے کو 28-29 فیصد تک کم کردیا۔ دن میں 4.5 منٹ پر، یہ خطرات 31-32 فیصد تک کم ہو گئے۔

Advertisement

ایسے افراد جو روزانہ ورزش کرتے ہیں جو ورزش کے بجائے گھر کے کام کاج کرتے ہیں دونوں کے لیے نتائج ایک جیسے نوٹ کئے گئے۔

یہ مطالعہ اس طریقہ کار کی وضاحت تو نہیں کر سکتا کہ کس طرح شدید شدت کی سرگرمی کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ پچھلے ابتدائی مرحلے کے ٹرائلز سے پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کی سرگرمی دل اور پھیپھڑوں کی فٹنس میں تیزی سے بہتری کا باعث بنتی ہے۔

اور اعلی فٹنس کا تعلق کم انسولین مزاحمت اور کم دائمی سوزش سے ہے۔ اور یہ دونوں ہی عوامل اور ان  کی اعلی سطح کینسر کے خطرے سے منسلک ہے۔

اس نئے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 منٹ کی زبردست شدت والی سرگرمی کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ 150-300 منٹ کی اعتدال پسند شدت یا 75-150 منٹ کی سخت شدت کی سرگرمی کی موجودہ سفارشات کے مقابلے میں بہت کم مقدار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر